راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں قائداعظم کے یومِ پیدائش پر سیمینار، آرٹ نمائش
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر سیمینار اور آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
سیمینار سے کونسل ممبر ہیومن رائٹس کمیشن نسرین اظہر، رجسٹرار راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ہما رؤوف نے خطاب کیا۔ نسرین اظہر نے کہاکہ قائداعظمؒ برداشت، رواداری اور جمہوریت کے زبردست حامی تھے اور مذہب کو ریاستی معاملات سے الگ رکھنے کے قائل تھے۔