ڈاکٹر مفتی کریم قومی پیغام امن کمیٹی کے رکن نامزد
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی حکومت نے انتہا پسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر موثر بیانیہ تشکیل دینے کے ۔۔۔
عمل کو مزید مضبوط بناتے ہوئے وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی کریم خان کو قومی پیغامِ امن کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔