ایف آئی اے میں شہریوں کیلئے سہولت سینٹر قائم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ایف آئی اے میں اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل جاری ہے، ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔۔۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے امیگریشن ونگ محمد جعفر نے باضابطہ افتتاح کیا۔ سہولت سینٹر شہریوں کو مختلف عوامی خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، عوام کی سہولت کیلئے 3کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔