G-15/3میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 70کنال اراضی واگزار
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر G-15/3میں ڈی جی اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔۔۔۔
آپریشن میں 65سے 70کنال اراضی واگزار کروائی گئی اور 12غیر قانونی تعمیر شدہ گھروں اور تجاویزات کو مسمار کیا گیا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی پر جلد ترقیاتی کام مکمل کر کے متعلقہ الاٹیز کو ان کے پلاٹس کا قبضہ فراہم کیا جائیگا۔