سی ڈی اے، 3روز میں 17ارب سے زائد کے پلاٹس نیلام
نیلامی کے آخری روز 10مختلف کٹیگریز کے پلاٹس 2.193ارب میں فروخت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے زیراہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں مجموعی طور پر 17ارب روپے سے زائد کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔ نیلام عام کے تیسرے اور آخری روز بھی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نیلامی کے آخری روز نیلامی کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت سی ڈی اے کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ نیلامی کے آخری روز سیکٹر G-10/2کا پلاٹ نمبر 514کو 93.33ملین روپے، پلاٹ نمبر 516، 92.62ملین، پلاٹ 517کو 100.44ملین، پلاٹ 526، 93.33ملین، پلاٹ نمبر 531، 94.04 ملین، پلاٹ نمبر 547کو 91.90ملین روپے، پلاٹ نمبر 548، پلاٹ نمبر 556کو 91.90ملین روپے میں نیلام ہوا۔ علاوہ ازیں، مری روڈ آرچررڈ سکیم کے پلاٹ نمبر 9کو 712ملین روپے، پلاٹ نمبر A۔9کو 732ملین روپے میں نیلام کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور نیلامی کے آخری روز 10مختلف کٹیگریز کے پلاٹس 2.193ارب روپے میں فروخت کئے گئے۔