چوآ سیدن شاہ ،ڈی ای او کا سکول کا دورہ ،کارکردگی پر اظہار اطمینان
چوآ سیدن شاہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر کہار محمد سلیمان اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بھون ڈاکٹر سید اصغر شاہ کی۔۔۔
دعوت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چکوال ملک صفدر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سعید اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شفیق نے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول میرا کا دورہ کیا۔ جاری ترقیاتی کاموں اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کلاس چہارم ملازمین کے پروموشن آرڈرز کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوئی ۔