کلرسیداں، نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ دنیا) کلرسیداں کے علاقے سروہا چوہدریاں میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 22سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مہتاب نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چھوٹے بھائی حمزہ کو کسی نے کال کر کے باہر بلایا، حمزہ نے بتایا کہ وہ اپنے دوست عدیل اصغر کے پاس جا رہا ہے۔ شام عامر اور ثاقب آئے اور بتایا کہ کوئی مسئلہ پیش آگیا ہے، جس پر وہ ان کے ہمراہ سروہا چوہدریاں پہنچا۔ وہاں ایک کمرے کے اندر صوفے پر اس کے حمزہ کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ درخواست گزار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بھائی کو عدیل اصغر نے فائر کر کے قتل کیا ہے۔