شاعرہ فائقہ گل صاحبزادہ کے اعزاز میں ادبی نشست

 شاعرہ فائقہ گل صاحبزادہ  کے اعزاز میں ادبی نشست

لاہور(سٹاف رپورٹر)برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی نامورشاعرہ، ادیبہ و مترجم فائقہ گل صاحبزادہ کے اعزاز میں لاہور کے پنجاب آفیسرز میس میں قرات العین حیدر نے ادبی نشست کا انعقاد کیا۔

اس موقع پرفائقہ گل کے شوہر ہمایوں صاحبزادہ بھی موجود تھے جوبیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔تقریب میں شعیب بن عزیز، آفتاب اکبر ، ڈاکٹر مجاہد مرزا، حماد غزنوی،ڈاکٹر صغریٰ صدف، نیلم احمد بشیر،عدیل حیدر جعفری ،حامد زیدی ودیگر نے ادب اور شاعری پر تبادلہ خیال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں