گوجر خان پولیس کی کارروائی،8جواری گرفتار ، نقدی و موبائل فون برآمد
راولپنڈی (این این آئی )تھانہ گوجر خان پولیس نے جوا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے دا پر لگی رقم 28 ہزار 250 روپے ، 6 عدد موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔