شاہراہ دستور کی ڈیجیٹلائزیشن ، ایم سی آ ئی اور الا ئیڈ بینک میں معاہدہ
معاہدہ کے تحت ڈی چوک تا سیکرٹریٹ ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب کی جا ئیگی منصوبہ ایم سی آئی کے لیے بلا معاوضہ ہوگا، ڈیجیٹل سکرینز 45 دن میں لگیں گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایم سی آ ئی اور الائیڈ بینک کے مابین شاہراہ دستور کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔معاہدے کے تحت گلوب چوک سے ڈی چوک / پاکستان سیکرٹریٹ تک ڈیجیٹل گلمپس ڈسپلے سکرینز نصب اور فعال کی جائیں گی ، یہ منصوبہ مستقل بنیادوں پر ہو گا جس کے نتیجے میں تقریباً 60 تا 70 ملین روپے کی بچت متوقع ہے جبکہ پلاسٹک اور پینافلیکس کے استعمال کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔
یہ منصوبہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات اور وزارتِ خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے کیونکہ دستور ایونیو پر سفارتی اور بین الاقوامی نوعیت کی تقریبات کا باقاعدہ انعقاد ہوتا ہے ۔یہ منصوبہ ایم سی آئی کے لیے بلا معاوضہ ہوگا، ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب کا عمل 45 دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر انعم فاطمہ، چیف آفیسر ایم سی آئی اور سید نبیل احمد، گروپ ہیڈ مارکیٹنگ، الائیڈ بینک لمیٹڈ نے دستخط کیے ۔