راولپنڈی :اساتذہ کی سنیارٹی سے متعلق فہرستیں اپ ڈیٹ کر دی گئیں

راولپنڈی :اساتذہ کی سنیارٹی سے متعلق فہرستیں اپ ڈیٹ کر دی گئیں

معلمین کو آج شام4بجے تک چیک کرنے ،غلطی کی صورت میں نشاندہی کی ہدایت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ضلع راولپنڈی کے مرد و خواتین پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی طرف سے جمع کروائی گئی تمام درخواستوں کے مطابق سنیارٹی لسٹیں اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں جن کے بارے میں پہلے بھی محکمانہ لیٹرز ارسال کیے جا چکے ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق محمود نے اساتذہ کی سہولت کے لیے ایک بار پھر ہدایات جاری کی ہیں کہ اساتذ ہ آج چھ جنوری ، شام 4 بجے تک اپنی متعلقہ سنیارٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل/فی میل) کے دفاتر میں جا کر چیک کر لیں ،کسی قسم کی کوئی غلطی سامنے آئے تو تحریری طور پر متعلقہ دفتر کو آگاہ کریں،اس کے بعد کسی قسم کا کوئی عذر اور اعتراض قابل قبول نہ ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں