نجی سکولز کو سرما کی تعطیلا ت بارے نوٹیفکیشن پر عمل کرنیکی ہدایت
10جنوری سے قبل کھلنے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی جا ئیگی ،محکمہ تعلیم راولپنڈی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے ضلع بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات سے متعلق حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہیں ۔ تمام سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے ، اگر کوئی نجی تعلیمی ادارہ تعطیلات کے دوران کھلا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔