مری،شدیدسردی میں گیس ہیٹر کا محتاط استعمال یقینی بنانیکی ہدایت

مری،شدیدسردی میں گیس ہیٹر کا محتاط استعمال یقینی بنانیکی ہدایت

گیس ہیٹر استعمال کرتے وقت کمرے کی کھڑکی یا دروازہ قدرے کھلا رکھا جائے بچوں کو ہیٹر سے دوررکھیں ، غیر معیاری ہیٹرز استعمال نہ کریں ، ریسکیو 1122

  راولپنڈی(نیوزرپورٹر)شدید سردی کی لہر کے باعث مری اور گردونواح میں گھروں، ہوٹلز اور دفاتر میں گیس ہیٹرز کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے شہریوںسے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔ریسکیو 1122 مری کے مطابق سرد موسم میں گیس ہیٹرز کے غیر محتاط استعمال سے سانس گھٹنے ، آتشزدگی اور گیس لیکیج جیسے خطرناک حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔ گیس ہیٹر استعمال کرتے وقت کمرے کی کھڑکی یا دروازہ قدرے کھلا رکھا جائے تاکہ آکسیجن کی مناسب فراہمی جاری رہے۔

بند کمروں میں سوتے وقت گیس ہیٹر لازمی طور پر بند کر دیا جائے ۔ ایل پی جی یا گیس ہیٹرز کے پائپ اور کنکشنز کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائی جائے ۔ بچوں کو ہیٹر سے دور رکھا جائے اور ناقص یا غیر معیاری ہیٹرز کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔ اگر گیس کی بو محسوس ہو تو فوراً ہیٹر بند کر دیا جائے ، بجلی کے سوئچ آن نہ کیے جائیں اور فوری طور پر کھڑکیاں اور دروازے کھول کر ہوا کی آمدورفت یقینی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں