پاک فوج کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے آ یا ، وزیر اعظم آزادکشمیر

 پاک فوج کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے آ یا ، وزیر اعظم آزادکشمیر

اقوام متحدہ اپنی قرار داد پر عمل درآمد یقینی بنا ئے ،پپس میں سیمینار سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے جو قرارداد منظور کر رکھی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنا ئے ،ہم سب کو مل بیٹھ کر کشمیر کے حوالے سے اپنی سوچ کا تعین کرکے ایک ایسی پالیسی بنانا ہوگی جس میں تسلسل قائم رہے ۔وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سٹڈیز میں فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

اس موقع پرچیئر مین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون ،وزرا ئے حکومت چودھری رفیق نیئر ، نبیلہ ایوب ،ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی ،رہنما مسلم لیگ ن بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان ،پیپلز پارٹی پختون خوا کے رہنما ڈاکٹر سویرا پرکاش اور سابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا بھی موجود تھے ۔تقریب کے میزبان عبد الحمید لون تھے ۔ ممتاز راٹھور نے کہا دنیا مضبوط فوج کے سامنے بے بس ہوجاتی ہے ، ہماری پاک فوج کی قوت کی وجہ سے مسئلہ کشمیرابھر کر دنیا کے سامنے آیا ۔ایک دن کشمیر ضرور آزادہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں