کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ونٹر کٹس کی فراہمی کا آغاز

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ونٹر کٹس کی فراہمی کا آغاز

ملک بھر کے مستحق خاندانوں میں 22ہزار سرمائی کٹس تقسیم کی جا ئیں گی یہ منصوبہ خادمِ حرمین شریفین کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت کا مظہر ، سردار یو سف

  اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں ونٹر کٹس کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا، اس حوالے سے سعودی عرب کے سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھائی چارے ، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں ، منصوبے کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں میں 22 ہزار سرمائی کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں جس سے تقریبا ایک لاکھ 54 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

امدادی پیکیج میں دو کمبل، خاندان بھر کے سردیوں کے کپڑے ، سویٹر، گرم جرابیں اور ٹوپیاں شامل ہیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئندہ چند روز تک این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے ، رورل سپورٹ اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور ہمدردی کا مظہر ہے ،ہم سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں