پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ،امیر مقام
لوگوں کی ن لیگ میں شمولیت کی وجہ نواز شریف اور ان کی خدمت کا سفر ہے
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، ن لیگ میں شمولیت کی وجہ ماضی میں نواز شریف اور ان کی خدمت کا سفر ہے ، چوہدری عبدالرزاق اور ان کی ٹیم کی شمولیت کے بعد سماہنی میں ن لیگ ایک ناقابل تسخیر قوت بن گئی ، جب بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا تو کشمیر کا جذبہ اور ولولہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، بھارت یہ جذبہ اور ولولہ کہاں سے لائے گا۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین سے آئے ہوئے مہمانوں کو جماعت کی طرف سے ویلکم اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، امیر مقام نے کہا کہ پہلے مجھے کشمیر کا کچھ پتہ نہیں تھا ،اب میں کشمیر کی ٹیم کو اپنا حصہ سمجھتا ہوں، کشمیر کی پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔