ریلوے یونین کا ریزویشن آفس کے انچارج کی دوبارہ تقرری پر تشویش ،احتجاج کا عندیہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے پریم یونین آسی کامرکزی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر وقاص احمد ہوا ،سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔
پریم یونین نے ہراسمنٹ کیس میں تبدیل ہو نے والے ریلوے ریزویشن آفس کے انچارج امتیاز کی دوبارہ تعتیاتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کاعندیہ دے دیا ، وقاص احمد نے کہا کہ ریلوے میں افسران کی فوج ادارہ پر بوجھ بن گئی ہے ، افسران اپنی ذاتی انا پرمن پسند تبادلے کر رہے ہیں ۔