عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح وزیر اطلاعات آزادکشمیر
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محرومیوں اور مسائل کا ادراک کرتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔
آزاد کشمیر میں مثالی مسالک ہم آہنگی موجود ہے جس کا کریڈٹ تمام مکاتبِ فکر کے علما اور مذہبی رہنماؤں کو جاتا ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔