مری ،5 جرائم پیشہ افراد گرفتار ،اسلحہ ،منشیات برآمد
مری(نمائندہ دنیا) مری پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران شاموں گینگ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل، ایک عدد 12 بور رائفل اور 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی،تھانہ مری کے مطابق،دورانِ تفتیش پولیس حراست میں شاموں گینگ نے مقدمہ نمبر 34/26 بجرم 392 ت پ تھانہ مری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا،ملزمان میں عمیر ،کامران اور دیگر شامل ہیں ۔