صوبائی وزیرِ صحت کی خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں وائٹ کوٹ حلف برداری تقریب میں شرکت

   صوبائی وزیرِ صحت کی خیبر کالج  آف ڈینٹسٹری میں وائٹ کوٹ  حلف برداری تقریب میں شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )خیبر پختونخواکے وزیرِ صحت خلیق الرحمان نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور میں منعقدہ وائٹ کوٹ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور 100 نئے داخل شدہ بی ڈی ایس طلبہ سے پیشہ ورانہ حلف لیا ۔

تقریب میں ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر ناصر شاہ، وائس ڈین مسلم خان، ڈاکٹر بشیر رحمان، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، طلبہ کے والدین اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں