نجی تعلیمی اداروں میں یتیم ،شہد ا کے بچوں کیلئے مفت تعلیم ،سکالرشپ

 نجی تعلیمی اداروں میں یتیم ،شہد ا کے بچوں کیلئے مفت تعلیم ،سکالرشپ

ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دینا لازم قرار ،پیرا نے 20جنوری تک تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں یتیم بچوں اور شہداء کے بچوں کے لیے دس فیصد تک مفت تعلیم ،سکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پیرا نے تمام نجی سکولوں کو پالیسی پر سختی سے عمل درآمدکی ہدایت جاری کی ہے ۔ نجی سکولوں کو یتیم بچوں اور شہداء کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دینا لازم قرار دیا گیا ہے ۔ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہاں زیر تعلیم یا نئے داخل ہونے والے یتیم اور شہداء کے طلبہ کی مکمل تفصیلات 20 جنوری 2026 تک اتھارٹی میں جمع کروائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف آئی سی ٹی پیراایکٹ 2013 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں