پاکستان اور کینیڈا کا تجارت ،تعلقات بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان اور کینیڈا کا تجارت ،تعلقات بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر قیصر شیخ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر شیخ سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی دوطرفہ تجارت کو خوش آئند اور مثبت قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص کینولا کی تجارت میں کینیڈا کی نمایاں پیش رفت اور بریک تھرو کو سراہا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعاون کی واضح مثال قرار دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنرنے پاکستان میں کینیڈین سرمایہ کاری کی مثالیں پیش کیں اور جے سی ایم پاور کو ایک قابل ذکر مثال کے طور پر بیان کیا ،انہوں نے توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں زراعت، معدنیات، مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹلائزیشن اور گرین انرجی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں