شہید اے ایس پی سلمان ایاز کی برسی پولیس افسروں کی قبر پر حاضری ،دعا
راولپنڈی ( خبر نگار)شہید اے ایس پی سلمان ایاز کی 20ویں برسی، راولپنڈی پولیس کے افسران کی شہید کی لحد پر حاضری۔۔۔
، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، سلمان ایاز شہید 17 جنوری 2006کو اغواء برائے تاوان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی کی سربراہی کر رہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور جام شہادت نوش فرمایا۔