مودی نے عدالتوں کو سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا دیا ،مشال ملک
کشمیری قیادت کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے منظم انداز میں ختم کرنیکی کوشش کی جارہی
اسلام آباد (اے پی پی) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری قیادت کو جھوٹے مقدمات، کالے قوانین اور نام نہاد عدالتی فیصلوں کے ذریعے منظم انداز میں ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن شدید جبر اور مظالم کے باوجود کشمیری عوام آج بھی آزادی کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر میں عدالتوں کو سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا دیا ہے ،جھوٹے مقدمات کے ذریعے کشمیری قیادت کو آہستہ آہستہ جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کو سزا دینا پوری کشمیری قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے ۔