تعلیمی اداروں میں پیٹ کے کیڑے کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم شروع
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے 23جنوری تک خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔۔۔
پیٹ کے کیڑے ایک خاموش مگر سنگین صحت کا مسئلہ ہیں جو خصوصاً بچوں کی نشوونما، غذائیت اور تعلیمی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔ مہم کے تحت سکولوں میں مقررہ عمر کے بچوں کو مفت اور محفوظ ڈی ورمنگ ادویات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کے جسم میں موجود کیڑوں کا بروقت خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔