30ویں AEEDC دبئی 2026 کا آغاز ،پاکستان کی شرکت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان 30ویں AEEDC دبئی 2026 میں شرکت کر رہا ہے ، یہ نمائش 19 تا 21 جنوری 2026 دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام آٹھ کمپنیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے ، جبکہ اس کے علاوہ 35 سے زائد پاکستانی کمپنیاں نجی طور پر بھی نمائش میں شریک ہیں۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر نے پریس قونصلر کے ہمراہ AEEDC دبئی 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔