مانسہرہ، ٹریفک اہلکار نے دوران ڈیوٹی ملنے والا رقم سے بھرا پرس مالک کو لوٹا دیا
مانسہرہ(این این آئی)ٹریفک پولیس اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ، دوران ڈیوٹی ملنے والا رقم سے بھرا پرس مالک کو لوٹا دیا۔
ڈھانگری چوک میں تعینات ٹریفک اہلکار سید شفاقت شاہ کو دورانِ ڈیوٹی ایک پرس ملا جس میں رقم اور نہایت اہم دستاویزات تھیں۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے متعلقہ شخص سے رابطہ کیا اور بیگ ٹریفک آفس میں اصل مالک کے حوالے کر دیا۔