ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے پارکس کی خوبصورتی کیلئے بھرپور اقدامات
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور ان میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات جاری ہیں،اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔۔
راول سیکٹر میں واقع ڈھوک کالا خان پارک کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے اور صاف صفائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔