پاکستان میں تعلیم کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ،برٹش کونسل

 پاکستان میں تعلیم کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ،برٹش کونسل

کنٹری ہیڈ جیمز ہیمپسن کی وفد کے ہمراہ وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی کانفرنس پر مبارکباد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ہیڈ جیمز ہیمپسن نے ٹیم کے ہمراہ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ ہیمپسن نے وفاقی وزیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور تعلیمی شعبے میں ہم آہنگی اور اصلاحات کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے ایجنڈے کی اہمیت کو سراہا۔ سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے برٹش کونسل کے وفد کو آئی پی ای ایم سی کے حالیہ اجلاس میں زیر بحث اہم ایجنڈے اور منظور شدہ قراردادوں سے آگاہ کیا۔

ہیمپسن نے بتایا کہ برطانوی یونیورسٹیاں پاکستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی کی قدردانی کرتی ہیں اور انہوں نے پاکستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے اور ان طلباء کے لیے آن لائن کورسز پیش کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے جو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک نہیں جا سکتے ۔برٹش کونسل کے وفد نے خصوصاً تکنیکی اور اعلیٰ تعلیم کے موجودہ تعاون کے ساتھ ساتھ غیر رسمی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے میں حکومت پاکستان کو اپنے مکمل تعاون اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں