آر ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سڑک پر بنی دیوار مسمار

آر ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سڑک پر بنی دیوار مسمار

عوامی مقامات کی بلا رکاوٹ دستیابی، ٹریفک روانی اور شہری سہولیات یقینی بنائی جائیں تجاوزات ،غیر قانونی رہائشی و تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاامیتاز کارروائی کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔ جوڈیشل کالونی میں ایک کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیوار کو مسمار کر کے عوامی سڑک کو بحال کر دیا گیا ۔ کارروائی ڈی جی آرڈی اے کی نگرانی میں ہوئی ۔ آر ڈی اے انتظامیہ نے شہر بھر سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات کی بلا رکاوٹ دستیابی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی۔

یہ اقدامات شہری منصوبہ بندی کے معیار کو برقرار رکھنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اتھارٹی کے مینڈیٹ کے عین مطابق ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے انفورسمنٹ سکواڈ کو ہدایت کی ہے کہ تمام تجاوزات اور غیر قانونی رہائشی و تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز اور بلا خوف و خطر کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو یہ بھی ہدایت کی کہ غیر قانونی عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، کمپلیمنٹری نقشہ جات اور اسٹرکچرل پلانز سے متعلق فیسوں اور چارجز کے حوالے سے جامع سروے کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں