ریونیو دفاتر میں ڈسپلن ،پرفارمنس کیلئے بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت

ریونیو دفاتر میں ڈسپلن ،پرفارمنس کیلئے بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ایک ہفتے کا ٹاسک دیا کہ وہ ریونیو دفاتر کا دورہ کر کے وہاں ڈسپلن اور پرفارمنس کو بہتر کریں۔

 ریونیو دفاتر سے عوام کا واسطہ سب سے زیادہ پڑتا ہے اور انکی ورکنگ کو بہتر کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ ایک ہفتے کے بعد کمشنر آفس سے مانیٹرنگ ٹیم مختلف تحصیلوں کے دورے کر کے کارکردگی کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریونیو افسران کی جانب سے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تمام پراسیجرز سے پر سو فیصد عملدرآمد ہو۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں