پاکستان اور انڈونیشا کا صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
بائیو فارما اور این آئی ایچ کے مابین ٹیکنالوجی کی منتقلی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ ویکسین کی تیاری میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ،وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے جکارتہ میں ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے صدر ڈائریکٹر شادق اکاسیا سے ملاقات کی ، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، وزیر صحت کا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، بائیو فارما اینڈ این آئی ایچ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی استعداد کار کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ادارے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور استعداد کار اور اقدامات کے ذریعے مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں ،مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے ،پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔