لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف پٹیشن دائر
راولپنڈی (خبرنگار) سینئر وکیل انوار ڈار ایڈووکیٹ نے لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف سیشن کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔۔۔
، تنویر عباس چٹھہ اور ثمر انوار کے ذریعے دائر درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور ایس ایچ او پولیس تھانہ آر اے بازار کو فریق بنایا ہے، مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر اور کینٹ کے گلی محلوں میں مختلف اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بان، پھیری والے اور بھکاری لاؤڈ سپیکرز اور میگا فونز کے ذریعے اونچی آواز میں اعلانات کر کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں۔