انجمن تاجران سملی ڈیم روڈ الیکشن زاہد دانیال بلامقابلہ صدر منتخب

انجمن تاجران سملی ڈیم روڈ الیکشن زاہد  دانیال بلامقابلہ صدر منتخب

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) انجمن تاجران سملی ڈیم روڈ کے انتخابات، تاجر شاہین اتحاد بلا مقابلہ منتخب، زاہد دانیال صدر، احتشام کیانی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔۔۔۔

 الیکشن کمیشن کے اراکین نوید، حسنین شاہ، راجہ عاطف اور چودھری کامران نے اعلان کیا کہ مقررہ وقت تک مخالف گروپ کی جانب سے کاغذاتِ جمع نہ کرانے پر تاجر شاہین اتحاد کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔ نومنتخب صدر نے تاجر برادری کے اعتماد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں