وکیل قتل کا ملزم عدالت پیش، مزید جسمانی ریمانڈ منظور
جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزم کو 26جنوری دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم پیکا ایکٹ میں گرفتار پروڈیوسر راہداری ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے وکیل شیخ رؤف کے قتل کیس کے ملزم کو مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم واجد خان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرتے ہوئے مزیدریمانڈ کی استدعاکی ،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 26جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار پروڈیوسر مدثر خان کو2روزہ راہداری ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔ مدثرخان کو 24جنوری کو کراچی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔