واسا راولپنڈی کیلئے لاہور طرز کے سروس سٹریکچر کی منظوری

واسا راولپنڈی کیلئے لاہور طرز کے سروس سٹریکچر کی منظوری

ملازمین کی بھرتیاں، ترقیاں، تنخواہیں اور الاؤنسز واسا لاہور کے مطابق ہوں گےدوسری گورننگ باڈی کا اجلاس، ملازمین کے یونیفارم کی مد میں اضافے کی منظوری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) واسا راولپنڈی کی دوسری گورننگ باڈی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ہوا۔ واسا راولپنڈی کیلئے واسا لاہور کے سروس رولز، ریگولیشنز اور پے اینڈ الاؤنسز سٹرکچر کو اڈاپٹ کرنے کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی۔ واسا کے تمام ملازمین کی بھرتیاں، ترقیاں، تنخواہیں اور الاؤنسز واسا لاہور کے مطابق ہوں گے۔ اس ایجنڈے کا مقصد پنجاب بھر میں واسا اداروں کیلئے یکساں سروس رولز اور ریگولیشنز نافذ کرنا ہے تاکہ ادارہ جاتی نظام میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس میں ملازمین کے یونیفارم کی مد میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ گرمیوں کے یونیفارم کیلئے موجودہ حد 1600روپے سے بڑھا کر 3500، سردیوں کے یونیفارم کیلئے 2000سے بڑھا کر 5000کر دی گئی ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں