چینی ماڈل اپنا کر برآمدات کا معاشی ہدف حاصل کیا جا سکتا :قیصر شیخ

چینی ماڈل اپنا کر برآمدات کا معاشی ہدف حاصل کیا جا سکتا :قیصر شیخ

پالیسی، سرمایہ، صنعت اور اداروں کا ہم آہنگ ہونا معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ہنر مند مستقبل سے ہم آہنگ افرادی قوت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، خطاب

 اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ٹریلین ڈالر معیشت کا حصول اجتماعی تیز رفتاری، ہم آہنگ پالیسیوں اور برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنانے سے ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماڈل اپنا کر پاکستان برآمدات کا معاشی ہدف حاصل کر سکتا ہے ۔قیصر شیخ نے اے سی سی اے کے زیر اہتمام آٹھویں پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی، سرمایہ، صنعت اور اداروں کا ہم آہنگ ہونا معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ترقیاتی سفر سے سیکھ کر برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنا سکتا ہے ،ہنر مند و مستقبل سے ہم آہنگ افرادی قوت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین نے ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دے کر خود کو دنیا کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل کیا، اسی طرح پاکستان بھی برآمدات میں اضافہ صلاحیت، معیار اور ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور فِن ٹیک ملک کو تیز رفتار معاشی ترقی کے قابل بنا سکتے ہیں۔قیصر شیخ نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں