کوہاٹ‘ خیبر میں ٹریفک حادثات ‘ 4افراد جاں بحق‘ 16 زخمی
انڈس ہا ئی وے پر مسافر کوچ اور سرکاری بس میں تصادم سے 2 افراد دم توڑ گئے وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنیوالے خاندان کی گاڑی کھا ئی میں گرنے سے 2بچے چل بسے
پشاور (اے پی پی)کوہاٹ اور ضلع خیبر میں ٹریفک حادثات میں 4 افرادجاں بحق اور 16زخمی ہو گئے ۔ انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور ایک سر کاری بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں جمشاد ولد شاہ نواز اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں ۔ ادھر ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندان کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ والدین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکو 1122 خیبر کے مطابق گاڑی کو گزشتہ شب دوہ توئی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں رنگین خان اور ان کی بیوی سمیت تین افراد زخمی جبکہ ان کے دو بچے دو سالہ آمنہ اور بارہ سالہ حفیظ اﷲ جاں بحق ہو گئے ۔