پشاور:جائیداد تنازع پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق،6 زخمی

پشاور:جائیداد تنازع پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق،6 زخمی

زخمی ہسپتال منتقل ، دو خواتین کی حالت تشویشناک ،تحقیقات شروع

 پشاور(این این آئی)ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ریگی غزالی گھڑی میں دو فریقوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھٹی پر آیا ہوا یوسف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک زخمی چل بسا ۔ زخمیوں میں دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں