ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ،رندھاوا
کاربن کریڈٹ کیلئے تکنیکی معاونت کرینگے ، ایلکس فوربز ،چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیشن آفیسر ماحولیات اور (یو این ای پی) فوکل پوائنٹ ایلکس فوربز سے ملاقات ہوئی۔ ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کریڈٹ کے حصول سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ و بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں ۔ اس ضمن میں سی ڈی اے کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے عالمی فریم ورک و مارکیٹ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیشن آفیسر نے مستقبل میں تکنیکی معاونت اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فریم ورک و گرین پروگراموں کے تحت کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے غور کیا جائیگا۔