آر ڈی اے کا ہا ئی رائز بلڈنگز میں فائرسیفٹی آڈٹ کا فیصلہ
مالکان کو فائرسیفٹی چیک لسٹ، بلڈنگ انسپکشن فارم جا ری کر دیا گیا حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر قانونی کارروائی کرینگے ،ڈی جی کنزہ مرتضیٰ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہا ئی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں عمارتوں کے مالکان کو آگاہ کردیا گیا اور انہیں فائر سیفٹی چیک لسٹ بھیج دی گئی ہے ۔ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر بلڈنگ انسپکشن فارم جاری کردیا گیا ہے جو ہنگامی صورتحال میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل رکھنے کیلئے تیار کیا گیا ہے ، ڈی جی آر ڈی اے نے کہاکہ بلڈنگ معائنہ فارم کے اجرا کا مقصد عوامی حفاظت کو یقینی بنانا اور آگ کی روک تھام کرنا ہے ۔ فارم میں آگ سے بچاؤ کے سامان، بجلی کے نظام اور ہنگامی راستوں کی جانچ پڑتال شامل ہے ،انتباہ کیا گیا ہے کہ فوری تعمیل نہ کرنے اورحفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر قانونی کارروائی کی جا ئے گی ۔
فائر سیفٹی آڈٹ