اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی ترقی، ڈی پی سی کا اجلاس طلب

اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی ترقی، ڈی پی سی کا اجلاس طلب

پرائمری اور ایلمینٹری اساتذہ، جونیئر کلرکس،گریڈ ایک سے 8کے ملازمین کو ترقی دی جائیگی

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 16فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پرائمری ٹیچر سے ایلیمنٹری، ایلیمنٹری سے سینئر ٹیچر، جونیئر کلرک سے سینئر کلرک، سینئر کلرک سے اسسٹنٹ جبکہ گریڈ 1سے 8تک کے سی فور ملازمین کی 20فیصد کوٹہ پر جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ۔ اجلاس سے قبل سنیارٹی لسٹوں کو مراتب کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے ، جس میں ڈی پی سی اجلاس کیلئے محکمانہ نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں