اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 14مشکوک افراد تھانے منتقل
169گھروں، 27دکانوں، 119موٹرسائیکلوں اور 45گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے ترنول، سمبل، کرپا اور تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 306افراد، 169گھروں، 27دکانوں، 119موٹرسائیکلوں اور 45 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 14مشکوک افراد اور 19موٹرسائیکلوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔