فراڈ، دھوکہ دہی، مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار
ایف آئی اے نے کارروائی کی ،ملزم اسد اللہ پنجاب پولیس کو سال 2023سے مطلوب تھا
اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔ ملزم اسداللہ کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو سال 2023سے مطلوب تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔