چکوال، موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے قتل کر ڈالا
چکوال(این این آئی) تھانہ کلرکہار کی حدود میں مانک پور سردھی روڈ پر پہاڑی ایریا میں مبینہ طور موٹر سائیکل سوار کو۔۔
نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا، پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا ، قتل ہونے والے شخص کی عدنان کے نام سے شناخت ہوئی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔