جہانگیر شاہ سعیدی وفاقی وشمالی علاقہ جات کے صوبائی ناظم اعلیٰ نامزد
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر مظہر سعید کی مشاورت سے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ خالد سلطان نے۔۔۔
تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ جہانگیر شاہ سعیدی کو وفاقی وشمالی علاقہ جات کا صوبائی ناظم اعلیٰ نامزد کر دیا ہے، سید جہانگیر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وصوبائی علاقہ جات میں جماعت اہل سنت کا تنظیمی نیٹ ورک بڑھانے سمیت ممبر سازی کی مہم شروع کی جائیگی۔