پی پی راولپنڈی سٹی تنظیم میں اختلافات،صدر کیخلاف مہم شروع

پی پی راولپنڈی سٹی تنظیم میں اختلافات،صدر کیخلاف مہم شروع

تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظرانداز،فیصلے مشاورت کے بغیر مسلط کئے گئے،ورکرز

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی تنظیم کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صدر کے خلاف اندرونی سطح پر مہم کا آغاز، تنظیمی اعلانات کے ساتھ سٹی صدر کے خلاف پارٹی ورکروں نے مہم شروع کر دی اور قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی صدر کی نامزدگی پر نظرثانی کی جائے۔ پارٹی ورکرز کا مؤقف ہے کہ تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا اور فیصلے مشاورت کے بغیر مسلط کئے گئے، سٹی صدر کی قیادت میں پارٹی راولپنڈی میں متحرک ہونا مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ پارٹی صدر پارٹی ورکروں کے بجائے چند سابقہ ناظمین گروپ تک محدود ہیں، جس سے تنظیم مزید تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ناراض کارکنوں نے اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آئندہ لا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں