جاتلی، لاپتہ ہونے والے نومولود کی نعش کنویں سے برآمد
کنیٹ خلیل کے رہائشی محنت کش کا 11دن کا بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا تلاش کرنے پر نعش کنویں سے ملی، علاقے میں کہرام مچ گیا، فضا سوگوار
جاتلی (نمائندہ دنیا) تھانہ جاتلی کے نواحی علاقے کنیٹ خلیل میں محنت کش کے گھر سے لاپتہ ہونے والے 11دن کے معصوم بچے کی نعش کنویں سے برآمد، علاقے میں کہرام مچ گیا، فضا سوگوار ہو گئی۔ گھر والوں کی جانب سے تلاش کرنے پر معصوم کی نعش گھر کے قریب واقع کنویں سے ملی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔