نور پور شاہاں بری امام سے اسلام آباد کا راستہ کھلوایا جائے، عوام دوست گروپ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم نور پور شاہاں بری امام سے اسلام آباد شہر جانے کا راستہ کھلوائیں کیونکہ یہ راستہ ساڑھے تین سو سالہ پرانا ہے جسے بند کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔
ان خیالات کا اظہار تنویر عباسی چیئرمین عوام دوست گروپ نورپور شاہاں نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کو آئین اور قانون قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ اسلام آباد کے قیام سے پہلے صدیوں سے آباد مقامی لوگوں کا راستہ بند کر دیں۔