راولپنڈی، ضلعی افسروں کا بازاروں کا دورہ، قیمتوں کی چیکنگ

راولپنڈی، ضلعی افسروں کا بازاروں کا دورہ، قیمتوں کی چیکنگ

اشیائے صرف کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، دکانداروں کو ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں معیاری اور ارزاں اشیائے خوردونوش کی فراہمی بھی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سبزیوں، پھلوں، گوشت، دالوں، آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا گیا جبکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دوروں کا مقصد عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں